لاہور بورڈ :کنٹرولر، سیکرٹری کی سیٹ خالی

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور تعلیمی بورڈ میں کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری بورڈ کی سیٹ خالی ، عارضی چارج میں ایک سال کی توسیع کی سمری بھی مسترد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کا چارج بھی چھ ماہ سے کمشنر کے پاس ہے۔کنٹرولر اور سیکرٹری کا چارج کسی کے پاس نہ ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہونے لگا ۔میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے تعلیمی بورڈ کی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔