تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر کیلئے مراعات میں اضافے کافیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے لیے مراعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کو مزید ایک بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی تنخواہ میں ایک اور تنخواہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئے کنٹرولر امتحانات کی تقرری کے لیے اشتہار دے گا۔لاہور تعلیمی بورڈ سمیت کچھ بورڈز میں کنٹرولر امتحانات کی پوسٹ خالی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ اچھے آفیسر کی پوسٹ میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیگر اہم پوسٹوں کی مراعات میں اضافے کی تجویز دی ہے