نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، جس میں یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین نے وزیراعظم کو پروگرام کے جاری اقدامات، نوجوانوں کے لیے فراہم کردہ مواقع، اور مستقبل کے منصوبوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور نوجوانوں کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے زور دیا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اور حکومت کی اولین ترجیحات میں نوجوانوں کے لیے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کروانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، تاکہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا بھرپور کردار یقینی بنایا جا سکے۔یہ ملاقات اس عزم کا مظہر ہے کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کے لیے متنوع مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔