اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے پھیلنے والے جرائم اور منشیات کے سنگین خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان سے میتھا مفیٹامین جیسی خطرناک منشیات کی اسمگلنگ میں 2023 کے مقابلے میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو ملک میں پیداوار میں اضافے کا ثبوت ہے۔افغانستان میں منظم جرائم پیشہ گروہوں نے میتھا مفیٹامین کو کاروباری ماڈل بنا لیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ جورجٹ گینیون کا کہنا ہے کہ افغانستان کا منشیات کا مسئلہ صرف ملکی حد تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات بیرون ملک بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔