امریکی جریدہ یوریشیا ریویو کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم اور دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے درمیان خفیہ معاہدہ موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ:
افغان طالبان افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن اسے عام طور پر ظاہر نہیں کرتے۔طالبان اگر خوارج کی موجودگی کو تسلیم کریں تو انہیں اس کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔افغانستان فتنہ الخوارج کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے، جو طویل عرصے سے پاکستان میں حملوں اور خونریزی میں ملوث ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتی ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن "غضب للحق" بالکل درست اور ضروری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان طالبان بھارتی حمایت میں اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے دہشتگرد تنظیموں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔