اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔
نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ایرانی دہشت گردی کی حکومت کے موجودہ خطرے کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے ایرانی عوام کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کیے، جس میں ایرانی میزائل شمالی اسرائیلی علاقوں کی جانب داغے گئے۔اسرائیلی فوج نے دفاعی نظام فعال کرنے کا اعلان کیا ہے اور شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔