اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ شام سے متعلق اسرائیل کی کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیل کی شام میں کارروائیاں صرف اپنے آپ کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بنانے کی روک تھام کے لیے کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر نیتن یاہو نے شام میں اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات کی، جس کے تحت اسرائیل نے گزشتہ روز شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ سے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔