نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ) شاہدرہ نارنگ نارووال شاہراہ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ورثانے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بلاک کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی ،بتایا گیا کہ حادثہ شاہدرہ نارنگ نارووال روڈ پر جیتوگالہ چوک میں پیش آیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی دی گئی، جبکہ بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔