لاہور ( کرائم رپورٹر ) لیسکو ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا جس میں جی ایم آپریشن اعجاز بھٹی، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر احمد سعید، ڈائریکٹر کسٹمر سروس عباس علی، ڈائریکٹر ہیومن ریسوس ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر عثمان علی نے بھی شرکت کی۔ رمضان بٹ کا کہنا تھا ہم تھوڑی سی محنت کرکے ادارے کو عروج تک پہنچا سکتے ہیں۔