وئیرہاوس میں فوم جمع تھی، بڑا ساندہ کے گھر میں آگ لگنے سے نعمان، رحمان متاثر ہوئے، تحقیقات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)2گھروں ،وئیر ہائوس میں آتشزدگی،2افراد متاثر ہوئے،شاہ عبدالملی دربار کے قریب لاہور ہوٹل کے نزدیک واقع ایک وئیر ہائوس میں جمع فوم میں آگ لگ گئی۔واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی،جس پر ریسکیو فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ وئیر ہائوس میں موجود فوم کے سامان میں لگی تھی، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ تھا۔ ریسکیوکی فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور طویل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے سے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بند روڈ کے علاقے بڑا ساندا اسٹاپ کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر و ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد نومان (23 سال) اور محمد رحمان (20 سال) ہیٹ کی شدت سے متاثر ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر نکال کر موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکیآتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور کے علاقے ابراہیم کالونی ہربنس پورہ میں ایک گھر کے کمرے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی شروع کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کے کمرے میں موجود سامان میں لگی تھی، جس کے باعث کمرے میں رکھا ہوا سامان جل کر متاثر ہوا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیاواقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔