لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف رہائشی علاقوں میںگھروں میں آگ لگنے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے تاہم ریسکیو کی بروقت کارروائی کے باعث دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیاپہلا واقعہ عسکری-10 کے ایف بلاک میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے کمرے میں پڑے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوکی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیادوسرا واقعہ ڈی ایچ اے فیز 8 کے وی بلاک میں پیش آیا جہاں گھر کے ایک کمرے میں موجود سامان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں اور ایمرجنسی گاڑیوں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہواریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔