گاڑی کی ٹکر سے راہگیر مارا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجیمیں 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ سمن آباد اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب پیش آیا، تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو ٹکر ماردی جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔