پولیس اہلکار کے کمسن کار ڈرائیور بیٹے کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

حافظ آباد (خصوصی رپورٹ)قلعہ صاحب سنگھ کے قریب کمسن کارڈرائیور کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ محلہ بہاولپور ہ کے پولیس ملازم محبوب کا 15سالہ بیٹا عثمان کار پر تیزرفتاری سے جارہا تھا کہ سڑک کے کنارے جاتے محلہ رشید پورہ کے رہائشی منور کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے عثمان محبوب کو حراست میں لے لیا۔