بھارت: دوسری شادی کا معاملہ، دوستوں نے چھری کے وار سے ایک دوسرے کو زخمی کردیا

دہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں دوسری شادی نہ کروانے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیش نے اپنے دوست دیپک کو دوسری شادی کے لیے دلہن تلاش کرنے کے وعدے پر 60 ہزار روپے دیے تھے، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔ دیپک نے اچانک چاقو نکال کر جگدیش کے سینے میں وار کر دیا۔