ڈانس پارٹی ، 20منچلے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور سانڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔