سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل اور ٹیکس گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں اور ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے بڑے انعامات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وسل بلورز کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام معاملات میں ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کرے گا۔سینیٹر نے مزید کہا کہ اگر انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح کم از کم 15 فیصد بڑھ گئی تو پچھلے سالوں کے گوشوارے نظرانداز کیے جا سکتے ہیں، بصورت دیگر تمام پچھلے گوشوارے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے سخت کریک ڈاؤن کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 فیصد میں بھی کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔