جاپان: ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 ہلاک

جاپان: ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 ہلاک

جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کا حادثہ، 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جاپان میں ایک ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی کہ ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ باقی 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ناگا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔جاپانی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔