فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران فلپائنی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
فوجی حکام کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق، تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر یو ایچ-1 ایچ "سپر ہیوئی" (UH-1H Super Huey) تھا، جو طوفان کلمیگی (Kalmaegi) سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور عملہ لے کر جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر مشرقی منڈاناؤ کے کمانڈ سینٹر سے روانہ ہوا اور صوبہ بوٹوان (Butuan) کے ساحلی شہر کی جانب جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، لیکن یہ واقعہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا، جس سے علاقے میں مزید ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔