اسلام پورہ اکرم پارک میں گھر سے بدبو اٹھنے پر اہل محلہ نے اطلاع دی، بابر مسیح نے مکان کرائے پر لے رکھا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے اکرم پارک میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کئی روز پرانی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق گھر سے بدبو اٹھنے پر اہل محلہ نے ون فائیو پر کال کرکے اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اکرم پارک میں بابر مسیح نامی شہری نے مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر گولی یا چھری کے کوئی نشانات موجود نہیں، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بابر مسیح کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔