اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں آج پیرکو 7 اپریل کوسانحہ 9 مئی کیس،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو اختیار سماعت رکھنے والی دیگر عدالتوں میں منتقلی کیلئے پنجاب حکومت کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت،سپر ٹیکس اور انکم ٹیکس سے متعلقہ مقدمات پر سماعت کی جائیگی۔ پیرکو سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی دائر کردہ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس تین رکنی ریگولر بینچ کرے گا یہی بنچ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو اختیار سماعت رکھنے والی دیگر عدالتوں میں منتقلی کیلئے پنجاب حکومت کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت بھی کرے گا۔