سانحہ 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت

 راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان طلب کر لیے۔اے ٹی سی راولپنڈی میں سانحہ 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، عثمان ڈار، شہریار خان آفریدی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی حاضری لگائی گئی۔عدالت نے تمام کیسز کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ان کیسز کے چالان طلب کر لیے۔