اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو  آج سماعت کرے گا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس  پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرینگے۔