ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد(آن لائن)سپیشل عدالت سینٹرل اسلام آباد منی لانڈرنگ اور غیرقانونی کلینک کے کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانتوں بارے درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پرکیس پیر20اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔ عدالت نے مذکورہ تاریخ تک ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو گرفتار کرنے سے روک دیاتھا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مقدمے کا چالان جمع کروا دیاتھا،سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی تھی۔