190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی)190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس(آج) منگل کو  سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی ہیں