190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کردی۔

پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر وفاقی آئینی عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے وفاقی آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات بھی کی اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی۔بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں بشریٰ بی بی کی ضمانت سے متعلق درخواست پر بھی جلد سماعت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔