اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا معطلی کی درخواست جمع کروائی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جانا چاہیے، مگر ان کے کیس کو بلاوجہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سزا معطلی کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، اور اس میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ان کی سزا معطلی کے لیے جلد از جلد سماعت کی جائے تاکہ قانونی کارروائی مکمل ہو سکے۔