اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لیں اور انہیں جلد مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے، کیونکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر کی تعیناتی میں تاخیر ہو رہی ہے اور دونوں ملزمان کو پہلے ہی ضمانت یا بریت مل چکی ہے۔چیف جسٹس نے آفس کو ہدایت دی کہ کیس جلد مقرر کیا جائے اور رپورٹ منگوائی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں تاخیر نہ ہو۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہ ہوا تو وہ مزید کارروائی کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔
یہ پیش رفت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف چلنے والے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے، جس میں عدالت نے جلد سماعت کے ذریعے فیصلہ دینے کی طرف اشارہ دیا ہے۔