190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق اپیلوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی جانب سے دائر اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔دونوں ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں میں سزا کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اب اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 10 نومبر کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد دونوں نے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر ہونے کے بعد کیس کی قانونی کارروائی میں پیش رفت متوقع ہے۔ تاہم عدالت میں ہونے والی آئندہ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل اور عدالت کی کارروائی اہمیت کی حامل ہوگی۔