حیدرآباد میں دوست نے دوست کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

حیدرآباد میں دوست نے دوست کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

حیدرآباد میں دوست کے ہاتھوں دوست کے مبینہ قتل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے ایک ہفتہ قبل اپنے دوست عاشق علی کو قتل کرکے لاش مبینہ طور پر اپنے گھر میں دفن کردی تھی۔پولیس کے مطابق 37 سالہ عاشق علی ایک ہفتے سے لاپتہ تھا، جس کے اغوا کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹنڈو یوسف میں درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق عاشق سولنگی اور گرفتار ملزم قادر سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے اور دونوں کو 22 ستمبر کی رات آخری بار فیکٹری کے باہر دیکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے آج مبینہ طور پر دفن لاش کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔