لاہور میں دو مختلف مقامات پر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور ایک نوجوان کے ساتھ بدفعلی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پہلا واقعہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پیش آیا، جہاں ایک اوباش شخص نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران ملزم عامر زبردستی گھر میں داخل ہوگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو اکیلا پا کر جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم خاتون کے شور مچانے پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسرا واقعہ داتا دربار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنے ہی دوست کے ساتھ بدفعلی کی۔ ایف آئی آر کے مطابق وقاص نامی نوجوان چائے کی دکان پر کام کرتا تھا اور اپنے دوست عامر کے ساتھ کمرے میں رہتا تھا۔ وقاص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا دوست عامر اسے متعدد بار زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دونوں مقدمات میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔