حیدرآباد: غفلت کے سبب کرائے کے گھر میں چھت گرنے کا المناک حادثہ

حیدرآباد: غفلت کے سبب کرائے کے گھر میں چھت گرنے کا المناک حادثہ

حیدرآباد کے نورانی بستی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے ایک 20 سالہ لڑکی جاں بحق اور 16 سالہ مسکان اور 15 سالہ حسنین زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ، چھت گرنے کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی اقراء جاں بحق ہو گئی ہے۔گھر کرائے کا تھا اور واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بچے نیچے سو رہے تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ مالک مکان سے چھت کی مرمت کرانے کی درخواست کی تھی، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں انجام دیں اور حالات کا جائزہ لیا ہے، جبکہ پولیس اور مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہل علاقہ نے بھی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔