ویب ڈیسک: رنبیر کپور نے دوسرے بچے کی آمد کا اشارہ دے دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں اپنے دوسرے بچے کی آمد کے بارے میں اشارہ دیا ہے۔ رنبیر کپور نے بھارتی میڈیا "میشیبل" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی گردن پر پہلے ہی ان کی بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اور اب وہ ایک اور ٹیٹو بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رنبیر نے کہا کہ راہا کے بعد انہوں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک نیا ٹیٹو بنوائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ ٹیٹو ان کے دوسرے بچے کا نام ہو گا۔رنبیر کپور کا یہ بیان فوراً ہی شائقین اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی دوسری اولاد کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے، عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ اور رنبیر اپنے پہلے بچے کے لیے نام تلاش کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے خاندان کے گروپ میں مختلف مشورے لیے تھے۔ وہ نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام دیکھے تھے، اور ایک لڑکے کا نام انہیں بہت پسند آیا تھا، لیکن وہ ابھی تک اس نام کو ظاہر نہیں کرنا چاہتیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی اور اسی سال ان کی بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی، جس نے ان کی زندگی میں خوشیوں کا نیا باب شروع کیا۔