ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت، ننھی بیٹی کا نام 'نیمل منیب' رکھا گیا

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت، ننھی بیٹی کا نام 'نیمل منیب' رکھا گیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

 منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے خوشخبری شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی اور انہوں نے اسے 'نیمل منیب' کا نام دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی پہلی بیٹی امل 2019 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔