منشیات سمگلنگ میں شاہد کپور کے ساتھی اداکار کی گرفتاری

منشیات سمگلنگ میں شاہد کپور کے ساتھی اداکار کی گرفتاری

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار روح اللّٰہ مہدی اور ان کے ایک ساتھی کو 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کو خفیہ معلومات ملی تھیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اور ممبئی کے گورگاؤں میں مقیم اداکار منشیات کی سمگلنگ کے لیے ’دہیسر چیک ناکا‘ پر آنے والے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔اداکار کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اس منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک کے تانے بانے تلاش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ منشیات کس سے خریدی گئی تھیں اور کس کو سپلائی کی جانی تھی۔روح اللّٰہ مہدی نے شاہد کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن ڈراما فلم ’دیوا‘ کے علاوہ کئی معروف ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔