حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا میں آرا سٹاپ، مال منڈی روڈ پر الجنت مارکیٹ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔