سیلاب میں ڈوبے 2 افراد کی لاشیں بر آمد

جلالپور پیر والا میں سیلابی پانی سے 5 لاشیں بر آمد، کشتی الٹنے سے ڈوب کر 3 افراد جاں بحق ، ایک لاپتہ ہوا تھا
 ملتان(نیٹ نیوز)ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لاش بستی شیخ اسماعیل کے بند کے پاس سے جبکہ دوسری دراب پور سے ملی ہے۔جلالپور پیر والا میں سیلاب سے اب تک 5 لاشیں بر آمد ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل کشتی الٹنے اور سیلابی پانی میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوا تھا۔سیت پور سے علی پور سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی اچانک تیز بہاو کے باعث الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا، گیا تھا۔حادثے کے بعد 16 سالہ نوجوان دائم ولد خواجہ حسنین لاپتہ تھا، جس کی تلاش ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے جاری تھی۔ دوسری جانب چک 81 ایم کی رہائشی 18 سالہ صنعم بی بی اور رانی مائی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں جن کی نعشوں کو ریسکیو 1122نے مکینوں کی مدد سے باہر نکالا تھا۔