4مقامات پر ڈرینج سٹیشن برسوں بعد فعال

لاہور (کرائم رپورٹر) واسا نے مون سون میں لاہور کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ۔شہر میں چار مقامات پر قائم ڈرینج سٹیشن کو برسوں بعد فعال کر دیا گیا ۔یہ سٹیشنز بابو صابو، چھوٹا راوی، محمود بوٹی اور شاد باغ میں قائم ہیں جہاں سے راوی کا سیلابی پانی شہر میں داخل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ہر سٹیشن پر دھاتی لوہے کے گیٹس اور نکاسی کے پمپس نصب ہیں،جنہیں بند کر کے سیلابی پانی کے شہر میں داخلے کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈرینج سٹیشنز پر نصب پمپس کو بھی مرمت کروا کر دوبارہ فعال کر دیا گیا ۔