ویرات اور انوشکا کی شادی: بارش نے منڈپ تباہ، ویڈیو گرافر نے انکشاف کر دیا

ویرات اور انوشکا کی شادی: بارش نے منڈپ تباہ، ویڈیو گرافر نے انکشاف کر دیا

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 2017 میں اٹلی میں ہونے والی شادی کی پرانی کہانی میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی سے ایک رات قبل موسلا دھار بارش نے پورا منڈپ تباہ کر دیا تھا، جس کے بعد ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن اور انتظامی ٹیم نے راتوں رات وینیو منتقل کر کے سب کچھ دوبارہ تیار کیا۔

ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے بتایا کہ ویرات اور انوشکا نے نہ صرف اس مشکل صورتحال میں پرسکون رہ کر انتظامیہ پر مکمل بھروسہ کیا بلکہ شادی سے پہلے منڈپ تک نہیں دیکھا، جس سے ان کے اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔ وشال نے کہا کہ جوڑے نے ویڈیو گرافر اور ٹیم کو مکمل آزادی دی اور اپنی محبت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس نے یہ تقریب یادگار بنا دی۔