منشیات فروش سے 12 لٹر دیسی شراب بر آمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، 12 لٹر دیسی شراب بر آمد کرکیملزم کوگرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غازی آباد حسن ممتاز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اڈہ حسنین چوک کے قریب دورانِ گشت مخبر کی اطلاع پر ملزم عبدالرحمن سے 12 لٹر دیسی شراب بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔