خرطوم(آئی این پی)شمالی سوڈان کے جزیرہ صای کے علاقے میں دریائے الینل کے پانیوں سے بہہ کر آنے والے دیوہیکل اژدھوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔حال ہی میں دیکھے جانے والے اژدھے کی لمبائی 6.5 فٹ بتائی جاتی ہے جو عظیم الجثہ ہونے کی وجہ سے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔جزیرے اطراف میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اژدھا پہلا نہیں ہے اس قسم کے اژدھے علاقے میں بکثرت دیکھے جارہے ہیں جو اہلیان کے لیے باعث تشویش ہے۔