سکیورٹی سپروائزر کے قتل کا ڈراپ سین ، قتل کا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں سکیورٹی سپروائزر کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس نے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز خالد سعید کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ رانا ماجد اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن خالد سعید کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر سکیورٹی سپروائزر محمد آصف کو آہنی اینگل کنکریٹ کے وار سے بیدردی سے قتل کیا، بعد ازاں مقتول کا موبائل فون اور نقدی لے کر موقع سے فرار ہوگیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے شاندار کارکردگی دکھانے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔