ملازم نے ہتھوڑے کے وار سے مالک 65 سالہ سلیم کو قتل کیا تھا
ڈولفن سکواڈ نے جوہر ٹائون میں اقدام قتل کا ملزم قابوکر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں بزرگ شہری کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملازم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ذاتی رنجش پر مالک 65 سالہ سلیم کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تفتیشی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ ڈولفن سکواڈ نے جوہر ٹائون میں کارروائی کرکے اقدام قتل کا ملزم قابوکر لیا۔ ملزم ساحل نے شہری شان کو چھری کے وار سے زخمی کیا تھا۔ ڈولفن سکواڈ نے بروقت ریسپانس دیکر بھلہ چوک کے قریب ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار جبکہ زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔