فیصل آباد میں حوا کی 2 بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین

مقتولہ اقصی بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا 
ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں حوا کی 2 بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مدعی خود قا تل نکلاکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے کچھ عرصہ قبل ملت ٹا ئون فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق مقتولہ اقصی بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا سی سی ڈی فیصل آباد نے پیشہ وارانہ مہارت سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیاملزمان نے اقصی بی بی (مقتولہ) کی والدہ سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے رقم بھی ہتھیالی تھی۔گرفتار ملزمان میں علی رضوان، سیف اللہ، پرویز عرف بوٹا مسیح اور عثمان عرف شیبی شامل ہیں گرفتار ہونے والے ملزمان نے شہر میں ہونے والے ایک اور اندھے قتل اور اقدام قتل کا بھی انکشاف کیا سی سی ڈی کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گیسی سی ڈی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کر رہا ہے