گلشن اقبال: اندھے قتل کا ڈراپ سین،خاتون، آشنا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال مہران بلاک میں 26 اکتوبر کو ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلشن اقبال مہران بلاک میں 26 اکتوبر کو ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں گلشن اقبال پولیس نے 10 دن میں ملزمان کو دھر لیامقتول احسان علی کا عرینہ نامی لڑکی سے گزشتہ 4 سال سے تعلق تھامقتول احسان نے اپنی خالہ کی بیٹی سے منگنی کی تو عرینہ طیش میں آ گئی عرینہ نے ارجمان نامی لڑکے سے تعلق بنا لیا اور ارجمان سے احسان علی کو قتل کروادیا۔ملزمہ عرینہ نے اپنے نئے آشنا سے مل کر احسان علی کو قتل کروا دیا۔ملزمان ارجمان اورعرینہ کو سی ڈی آر جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او گلشن اقبال ضیاء الحق انچارج تنزیل بٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا