لاہور (کرائم رپورٹر) مستی گیٹ کے علاقے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی نقب زنی کی بڑی واردات کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ محمد زبیر اور انچارج نولکھا محمد جاوید نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ملزمان نے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کیتحفظ یقینی بنایا جا سکیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔