ایک روز قبل چوری ہونے والی گاڑی ٹریس

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل چوری ہونے والی گاڑی ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ٹریفک کے مطابق مشکوک گاڑی کا ڈرائیور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جس پر ایس پی ٹریفک صدر ظفر عباس نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک لیاگاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ایک روز قبل چوری ہوئی تھی۔ تصدیق کے بعد ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاجبکہ چوری شدہ گاڑی سمیت ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیاسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس پی ٹریفک صدر ظفر عباس نقوی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔