شہر میں واٹر میٹرز کی تنصیب کے لئے پرانا معاہدہ ختم، نیا ٹینڈر جاری کر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں واٹر میٹرز کی تنصیب کے لئے پرانا معاہدہ ختم، نیا ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ واسا نے پانی کے کنکشنز پر واٹر میٹرز کی تنصیب کے لئے فرموں سے اظہار دلچسپی مانگ لئے۔واسا نے ریڈیو فریکوئنسی ٹیکنالوجی کے حامل سٹیٹک واٹر میٹرز کی خریداری کا پلان بنایا،خریداری کے لئے 4 کروڑ50لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے مخصوص علاقوں میں واٹر میٹرز کی تنصیب کی جائے گی،استعمال کے مطابق پانی کا بل وصول کیا جائے گا۔