صفدر آباد میں 25سالہ ارشد نے اپنے سینے پر گولی مار لی ، ہسپتال منتقل کیا جانبر نہ ہو سکا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)صفدر آباد کی آبادی سادات کالونی کے رہائشی نوجوان نے بیوی سے جھگڑنے کے بعد اپنے سینے پر پستول سے گولی مارکرخودکشی کرلی، بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ محمدارشد کا اپنی بیوی سائرہ بی بی سے جھگڑا ہوگیا ،جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمدارشد نے اپنے سینے پر فائر مارلیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،وقاص وغیرہ نے فوری طور پر اسے ٹی ایچ کیوہسپتال صفدر آباد پہنچایا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔