شاہدرہ کے علاقے میں زرش نے زہر پی لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہوسکی
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں خاتون نے شوہر سے جھگڑ کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں زرش نامی خاتون نے خاوند سے جھگڑے کے دوران زہر کھا لیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کیا، اور مزید کارروائی شروع کر دی۔