لاہور: سستا پروٹین کہلانے والا مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق، آج برائلر گوشت 482 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر فارم ریٹ 305 روپے اور پرچون زندہ برائلر ریٹ 333 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 319 روپے فی کلوگرام طے کی گئی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 310 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔پولٹری تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ چکن فیڈ، ٹرانسپورٹ اخراجات اور موسمی اثرات کے باعث جاری ہے، جس سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔